جنوبی لبنان کے عین الحلوہ کیمپ میں فلسطینی قومی سلامتی کےساتھ رابطے کا اہلکار، بریگیڈیئر جنرل سعید العسوس، پیر کی شام کیمپ میں ایک قاتلانہکارروائی میں مارا گیا۔
لبنانی میڈیا کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے کیمپ کے بازارکی گلی میں گھات لگا کر اسے کلاشنکوف سے گولی مار دی جس سے وہ زخمی ہو گیا اور بعدازاں اسے کیمپ کے الندا ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دمتوڑ گیا۔
فتح تحریک کے ایک رہ نما العسوس نے حال ہی میں بیروت میں فلسطینیسفارت خانے کے ذریعے قائم کردہ لبنانی سکیورٹی سروسز کے ساتھ کام سنبھالا تھا۔
قتل کے بعد کیمپ میں سکیورٹی الرٹ کر دی گئی تھی۔ کسی گروپنے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔