اسرائیلی سیکورٹی ذرائع نے ایران کے’’الفجر‘‘ میزائل غزہ پہنچنے کے خطرے کا اظہار کیاہے- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار معاریف کے مطابق ایرانی غزہ ’’فجر ‘‘ میزائل پہنچانے کی کوششیں کررہے ہیں-
جس سے اسرائیل کا گنجان بادوسطی علاقہ حماس کے میزائل کی زد میں آجائے گا- اخبار کے مطابق خشکی اور سمندر کے ذریعے جن میزائلوں کو غزہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے وہ ایرانی ساخت کے ہیں اور دوقسیم کے ہیں –
پہلی قسم کے میزائل 43 کلومیٹر اور دوسری قسم کے میزائل 75 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں- اسرائیلی سیکورٹی ذرائع کے مطابق غزہ کی سرحد پر 200 سے 250 تک سرنگیں تباہ کی جاچکی ہیں- سرنگوں کے ذریعے میزائل داخل کرنا ممکن نہیں – البتہ حماس غزہ میں میزائل داخل کرنے کے لئے اقدمات کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے –