منگل کے روزاسلامی تحریک مزاحمت[حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہاسماعیل ھنیہ نے الجزائر کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل جناب شکیب قاید کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔اس موقعے پر بات چیت میں اسماعیل ھنیہ نےغزہ کی پٹی پر اسرائیلیفوج کی تازہ جارحیت پر بریفنگ دی۔
منگل کے روز حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نےالجزائر کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل جناب شکیب قاید کے ساتھ ٹیلی فون پر تفصیلیبات چیت کی۔
ہنیہ کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق تحریک کے سربراہ نے قابضصہیونی ریاست کے جرائم اور القدس بریگیڈ کے عسکری ونگ کے رہنماؤں اور پٹی میں ہمارےدرجنوں نہتے فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے مغربی کنارے میں صیہونی حملوں میں اضافے کا بھی حوالہدیا، جن میں سے تازہ ترین واقعہ کل نابلس میں ہوا جس میں تین نہتے فلسطینیوں کو بےدردی کے ساتھ شہید کردیا گیا۔
تحریک کے رہنما نے الجزائر میں اپنے حالیہ دورہ الجزائر کے مثبتنتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق کے لیے الجزائر کے حمایتی موقف کی تعریفکی۔
دوسری طرف الجزائر کی وزارتخارجہ کے سکریٹری جنرل نے فلسطین کے لیے اپنے ملک کی مضبوط حمایت، فلسطینی عوام کےساتھ کھڑے ہونے اور فلسطینی قوم کی آزادی کے مفاد میں ہر ضروری کردار ادا کرنے کےعزم کا اعادہ کیا۔