قابض اسرائیلی حکومت نے فلسطینی طالبہ کو دو ماہ تک جیل میں رکھنے کے بعد گھر میں نظر بند کردیا- اسرائیلی فوجی عدالت نے دو سماعتوں کے بعد جامعہ بیت لحم کی طالبہ امل محمود کو پندرہ ہزار شیکل جرمانے کی ضمانت پر جیل سے رہائی کا حکم دیا اور آئندہ سماعت تک گھر میں نظر بند کردیا-
امل محمود کے مقدمے کی آئندہ سماعت پچیس مارچ کو ہوگی- امل محمود کو مقدمے سے متعلقہ کسی فرد سے ملنے سے بھی منع کردیا گیا- امل محمود کے والد نے اپنی بیٹی کے تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے-
اس کے باپ کا کہنا ہے کہ امل محمود جامعہ بیت لحم میں اس کا آخری تعلیمی سال ہے- اسے دوسرے سمسٹر میں گرفتار کیا گیا ہے- نظر بندی کے باعث اس کا تعلیمی سال ضائع ہو جائے گا-