آج اسرائیلی پولیس کی سخت پابندیوں کے باوجود لاکھوں فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔
اسرائیلی پولیس کے دستے اس سے قبل پورے مقبوضہ شہر اور الاقصیٰ کے دروازوں کے قریب بڑی تعداد میں تعینات تھے۔
نمازیوں کو مسجد کے داخلی راستوں پر روک کر تلاشی لی گئی۔
اس سے قبل، صبح سویرے ہزاروں افراد نے اسرائیلی پابندیوں کے باوجود مسجد اقصیٰ میں فجر کی نماز ادا کی۔
صبح ہی سے، ہزاروں فلسطینی مسجد کے دروازوں پر جمع ہونا شروع ہو گئے۔ یہ فلسطینیوں کے مقدس مقام سے روحانی تعلق کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
فلسطینی شہداء اور اسیران کے اہل خانہ سے اظہارِ یکجہتی میں نابلس، الخلیل اور جنین میں بھی اسی طرح کے اجتماعات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔