گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں نے قابض فوجاور یہودی آباد کاروں کے خلاف مقامات پرمزاحمت کی۔ فلسطینی شہریوں کی طرف سے قابض دشمن کی املاک کو آگ لگائی گئی اورانپر پٹرول بم پھینکے گئے۔
القدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ، البریح، دیر بیزئی اور ساگوت بستی میںقابض فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ نابلس میں ماؤنٹ گیریزم، حوارہ چیک پوائنٹ، عوریف،دیر شرف اور اللبن الشرقیہ میں بھی جھڑپیں ہوئیں۔مزاحمتی کارکنوں نے کوہ گریزیم میں قابض فوجیوں پر فائرنگ کی اور فلسطینیوںنےمشرقی اللبن میں آباد کاروں کے حملوں کا جواب دیا۔قلقیلیہ، طولکرم اور عزون میں جھڑپیں شروع ہوئیں اور بیت لحم میں، اوربیطار الیت بستی کے علاقے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے تصادم میں فلسطینیوںنے قابض فوج پر سنگ باری کی۔
اس علاقے میں فلسطینی شہریوں نے یہودی کالونیوں کےقریب آگ لگا دی۔