جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس میں زبردستی کمرہ مسمار، الخلیل میں سولرپینل غصب

پیر 15-اگست-2022

اتوار کے روز اسرائیلیقابض میونسپلٹی نے بیت المقدس کے باشندے عثمان الجاوی کو مقبوضہ بیت المقدس کے پرانےشہر کے باب حطہ محلے میں اپنے گھر کا ایک کمرہ مسمار کرنے پر مجبور کیا۔"صفا”نے عثمان الجاوی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کمرے کو گرانا پڑا۔

کیونکہ قابض بلدیہنے انہیں دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے خود مسماری نہیں کی تو وہ اسے مسمار کرنے کے لیےاپنے عملے کے لیے 50000 شیکل کی قیمت ادا کرنے پر مجبور کر دے گی۔انہوں نے وضاحت کیکہ اس نے کمرے کو مسمار ہونے سے بچانے کے لیے تمام قانونی طریقے اختیار کیے تاہم دوماہ قبل اس کمرے کو از خود گرانے کا فیصلہ جاری کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہاکہ انہوں نے یہ کمرہ 4 سال پہلے بنانا تھا اور اس کا رقبہ 40 مربع میٹر ہے۔ کیونکہوہ اپنی بیوی اور پانچ بچوں کے ساتھ ایک دوسرے کمرے میں مشکل سے گذارا کرتے ہیں۔

ایک متعلقہ سیاقو سباق میں اتوار کے روزقابض اسرائیلی افواج نے جنوبی مقبوضہ مغربی کنارے میں الخلیلکے جنوب میں مسافر یطا میں شمسی توانائی کا ایک یونٹ چوری کر لیا۔"صفا”نے جنوبی الخلیل پہاڑوں کے تحفظ اور لچک کے لیے کمیٹی کے کوآرڈینیٹر اور مسافر یطافواد العمور کے حوالے سے بتایا کہ قابض فورسز نے شعب البطم کے علاقے میں خالد النجارکا شمسی توانائی کا یونٹ قبضے میں لے لیا۔

 

انہوں نے مزید کہاکہ قابض اور اس کے آباد کار شہریوں کو ہراساں کرتے رہتے ہیں تاکہ انہیں آبادکاری کیخاطر وہاں سے نکلنے پر مجبور کیا جا سکے۔

مختصر لنک:

کاپی