کستاف جب اسرائیل کے وزیر سیاحت اور صدر تھے اس وقت کئی جنسی الزامات ان کے سٹاف کی خواتین کی طرف سے عائد کئے گئے تھے – وزارت دفاع کے مطابق اس پر الزام عائد کرنے کا فیصلہ اس وقت کیاگیا جب اٹارنی جنرل اور ریاست کے پراسیکیوٹر اس نتیجے تک پہنچے کہ مدعیہ نے جو ثبوت فراہم کیا ہے وہ قابل اعتماد ہے اور اس کے شواہد موجود ہیں کہ اس سے نارواسلوک کیاگیا – اس مقدمے کی سماعت کب شروع ہوگی اس کی وضاحت نہیں کی گئی-
بی بی سی کے ٹم فرانکس کاکہناہے کہ یہ ایک دلچسپ قانونی کاروائی ہے جو گزشتہ تین برس سے جاری ہے – اس مقدمے کے سلسلے میں جو گفت وشنید جاری ہے – وکیلوں نے اس پر اتفاق کیاتھاکہ اگر سابق صدر جرم تسلیم کرلیں تو ان کے لئے سزا کا مطالبہ نہ کیا جائے اور وہ متاثر ہ فریق کو ہرجانہ ادا کریں –
اس مفاہمت پر اسرائیل میں سخت لے دے ہوئی تھی- بعدازاں کستاف نے پریس کو بتایاکہ وہ عدالت میں اپنا دفاع کریں گے – کستاف پر جنسی آوارگی کے اور بھی الزامات ہیں-
