جمعه 15/نوامبر/2024

القدس میں آباد کاری کے نئے منصوبوں کی منظوری یہودی غنڈہ گردی

جمعرات 18-اگست-2022

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدسمیں آبادکاری کے نئے منصوبوں کی منظوری فلسطینی زمین کی مزید یہودیت اور فلسطینی شناختکو مٹانے کے مترادف ہے۔ مقدس شہر کے نشانات کو مٹانے اور تاریخ کے حقائق کو تبدیل کرنےکی مایوس کن کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

بیت المقدس شہر میں حماس کے ترجمان محمد حمادہ نےایک پریس بیانمیں اس بات کا اظہار کیا۔ ان کے اس بیان کی ایک نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو بھیموصول ہوئی ہے۔محمد حمادہ نے اپنے بیان میں کہا کہ نئی آباد کاری پر نام نہاد قابضمیونسپلٹی کی توثیق کی منظوری فلسطینی علاقوں میں صہیونی غںڈہ گردی ہے اور ہمصہیونی دشمن کو اپنی سرزمین پر یہودی غنڈی گردی کی اجازت نہیں دیں گے۔

حماس نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی جرائم کا مقابلہ فلسطینیعوام کے اتحاد اور ان کی جدوجہد کے ساتھ ہر طرح سے کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہمارےعوام نے پورے مغربی کنارے میں اپنی مسلسل جامع مزاحمت کے ذریعے سب سے شاندار قربانیاںدی ہیں اور القدس ان کے دل میں ہے۔

"حماس” نے باغی اور مزاحمتی فلسطینی عوام سے مطالبہکیا ہے کہ وہ قابض ریاست کی خلاف ورزیوں اور اس کی یہودی کاری کے منصوبوں کے مقابلےمیں مزید صبر و استقامت سے کام لیں۔ آزادی اور حق واپسی کے حصول تک زمینی اور قومیحقوق کا دفاع کریں۔

مختصر لنک:

کاپی