جمعه 15/نوامبر/2024

اقوام متحدہ کا شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی جامع تحقیقات کا مطالبہ

اتوار 21-اگست-2022

اقوام متحدہ نے جرم کے 100 دن بعد ایک بار پھر فلسطینی نژادامریکی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بات نیویارک میں انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے مستقل ہیڈ کوارٹرمیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنسکے دوران سامنے آئی۔

صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرسکے واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کے بارے میں موقف کے بارے میں فرحان حق نے کہاکہ "شیرین ابو عاقلہ کے قتل پر ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم اب بھی چاہتے ہیں کہ ایک جامعتحقیقات کی جائیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اس قتل میں ملوث افراد کا احتساب کیا جائے۔”

اس بارے میں کہ آیا گوٹیرس ابو عاقلہ کے قتل کی بین الاقوامیفوجداری عدالت کی تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں حق نے کہا کہ "ہم ان تحقیقات کی حمایتکرتے ہیں جو متعلقہ فریقوں کی طرف سے قبول کی جائیں۔”

11 مئی کو قابض فوج نے فلسطینی صحافی ابو عاقلہ کو شمالی مقبوضہ مغربیکنارے میں جنین میں دھاوے کی کوریج کے دوران اسرائیلی فوج نے گولی مار کر شہیدکردیا تھا۔

ابو عاقلہ کے اہل خانہ نے گذشتہ ماہ امریکی وزیر خارجہ انٹنیبلنکن سے ملاقات کے دوران اس کی آزادانہ تحقیقات کرنے اور "اسرائیل” کا محاسبہکرنے پر زور دیا۔

مختصر لنک:

کاپی