غزہ کی وزارت صحتکے اعلان کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں فلسطینیخاندانوں اور بے گھر ہونے والے افراد کے خلاف 5 نئے قتل عام کا ارتکاب کیا۔
وزارت نے ہفتے کےروز اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی قتل عام کے نتیجے میں 294 شہری شہید اورزخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے بتایاکہ سات اکتوبر 2023ء سے امریکی حمایت کےساتھ قابض فوج کی طرف سے تباہ کن جنگ میں شہادتوںکی تعداد بڑھ کر 40691 ہوگئی ہے جب کہ 94060 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ جن میںزیادہ تر خواتین اوربچے شامل ہیں۔