عرب لیگ کے جنرل سیکرٹریٹ نے القدس شہر کی قانونی اور تاریخیحیثیت سے سمجھوتہ کرنے کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ القدس پرسمجھوتا بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گا۔
مسجد الاقصیٰ میں آتش زدگی کی 53ویں برسی کے موقع پر ایک بیانمیں عرب لیگ نے قابض اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس اور مسجداقصیٰ کے خلاف اپنی جارحیت بند کرے۔
ایک بیان میں عرب لیگ نے کہا کہ قابض حکام نے 1948ء سے فلسطینیعوام کے خلاف جرائم اور خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور ساتھ ہی القدس اوراس کے عرب تشخص کو مٹانے، جعلسازی، آبادکاری اور یہودیت کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔
بیان میں وضاحت کی کہ یہ قابض افواج کے الاقصی پر دھاوا بولنے،نمازیوں کو گرفتار کرنے اور یہودی آباد کاروں کو بہ حفاظت مسجد اقصیٰ پر دھاوابولنے میں مدد دینے کی سازش جاری ہے۔