فلسطین کے سرکاریمیڈیا آفس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم فوری طور پر جنگبندی کی متقاضی ہے اور ہلاکتوں کی جنگ جاری رہنے سے شہریوں کو حقیقی خطرہ لاحق ہے۔
دفتر نے ہفتے کے روزایک بیان میں وضاحت کی کہ غزہ کی پٹی میں پولیو سے بچاؤ کےلیے ویکسی نیشن مہم آج اتوارکو شروع ہونے والی ہے جو کہ قابض "اسرائیلی” ریاست کی وجہ سے پیدا ہونے والیماحولیاتی، صحت اور انسانی تباہی کی جنگ کے تین سو تیس دن پورے ہونے کے بعد شروعہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویکسینیشنمہم غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کی نگرانی میں اور عالمی ادارہ صحت، یونیسیفاور انروا کے اشتراک سے چلائی جا رہی ہے۔
ویکسینیشن مہم میں1 دن سے 10 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
منصوبے کے مطابق غزہکی پٹی میں چھ لاکھ چالیس ہزار بچوں کو یہویکسین لگوانی ہے، جو کہ 1 دن سے لے کر 10 سال تک کی عمر کے بچوں کو لگائی جائےگی۔
میڈیا آفس نے بتایاکہ یہ مہم یکم سے 4 ستمبر 2024 تک مرکزی گورنری میں چلائی جائے گی۔ اس کےبعد پھر 5 سے 8 ستمبر 2024 تک خان یونس اور رفح گورنریمیں منتقل ہوگی۔ اس کے بعد نو سے بارہ ستمبرسے غزہ شہراور شمالی غزہ کی گورنری میںپولیو مہم چلائی جائے گی۔
ویکسینیشن مہم میںدرجنوں فیلڈ ٹیمیں موجود ہوں گی اور یہ ٹیمیں غزہ کی پٹی کے تمام محلوں، گلیوں اورمراکز کے ساتھ ساتھ نقل مکانی اور پناہ گاہوں کے کیمپوں اور ان تمام جگہوں کا دورہکریں گی جہاں غزہ کی پٹی میں بچے رہتے ہیں۔