جمعه 15/نوامبر/2024

فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاوا

بدھ 17-اگست-2022

کل منگل کے روز اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں قبلہاول پر دھاوا بولا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

منگل کی صبح آبادکاروں کے گروپ نے قابض پولیس کی حفاظت میں بابرکتمسجد الاقصیٰ پر دھاوا بولنا شروع کر دیا۔

اتوار کو مسجداقصیٰ میں مرابطین کے ایک گروپ نے مسجد کے صحنوںمیں نمازِ ظہر ادا کی۔ اس دوران یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے قابض پولیس کی سکیورٹیمیں قبلہ اول میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

آبادکار گروپوں نے مسجد اقصیٰ میں بڑے پیمانے پر دراندازی کرنےاور اس میں تلمودی رسومات ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ادھر قابض اسرائیلی حکومت بیت المقدس کے فلسطینی نمازیوں کوقبلہ اول سے بے دخل کرنے کی سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

فلسطینیوں کو کئی کئی ماہ تک قبلہ اول سے بے دخل کیا جاتاہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی