جمعه 09/می/2025

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی پولیس کا 360 مزدوروں کا اغوا

پیر 18-مئی-2009

اسرائیلی پولیس نے 360 فلسطینی مزدوروں کو اغوا کرنے کا اعلان کیا ہے- مزدوروں مقبوضہ فلسطین میں بغیر ورک پرمٹ کے مزدوری کرنے کے الزام میں اغوا کیا گیا- یہ کارروائیاں گزشتہ دو دنوں کے دوران کی گئیں جب اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کا سخت سیکورٹی گھیراؤ کررکھا تھا-

اسرائیلی پولیس مقبوضہ فلسطین میں روزی کی تلاش کے لیے آئے سینکڑوں مزدوروں کو اغوا کرتی ہے- بعض مزدوروں کو قید میں رکھا جاتا ہے، بعض کو جرمانہ عائد کردیا جاتا ہے اور بعض کو واپس ان کے علاقوں میں بھیج دیا جاتا ہے

واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت مقبوضہ فلسطین میں بہت تھوڑی تعداد میں فلسطینی مزدوروں کو ورک پرمٹ جاری کرتی ہے جس کی وجہ سے متعدد مزدور روزی کی تلاش میں خطرہ مول لینے پر مجبور ہوتے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی