جمعه 09/می/2025

مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی افواج کی تیرہ دراندازیاں

ہفتہ 23-مئی-2009

قابض اسرائیلی افواج کی طرف سے مغربی کنارے میں دراندازیوں اور فلسطینی شہریوں کو اغواء کرنے کی کارروائیاں گزشتہ ہفتے بھی معمول کے مطابق جاری رہیں-
 
انسانی حقوق کے فلسطینی مرکز نے ہفتہ وار رپورٹ شائع کی ہے، جس کے مطابق 14 مئی سے 20 مئی کے دوران قابض اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں دراندازیوں کی تیرہ کارروائیاں کیں اور اس دوران سات شہریوں کو اغوا کیا- رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج دراندازی کے دوران فلسطینی شہریوں کی مملوکہ اشیاء کو نقصان پہنچاتی ہیں، عمارتوں کو بھی نقصان پہنچایا جاتا ہے-
 
رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطینی ماہی گیروں کے خلاف بھی اسرائیلی جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں- ماہی گیروں کی کشتی پر فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آئے اور چند ماہی گیروں کو گرفتار بھی کیا گیا-

مختصر لنک:

کاپی