جمعه 15/نوامبر/2024

ذوالحجہ میں فلسطینیوں سے قبلہ اول میں حاضری یقینی بنانے کی اپیل

جمعرات 30-جون-2022

یہودیآباد کاروں نے قابض اسرائیلی فوج کی حفاظت میں گذشتہ روز”مراکشی دروازے” کے اطراف سے مسجداقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔

القدس کے ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ درجنوں آباد کاروں نے الاقصیٰ پر دھاوا بولا، اشتعال انگیز مارچ کیا اور مسجد کے صحنوں میں خاص طور پر اس کے مشرقی علاقے میں نسل پرستانہ تلمودی رسوماتادا کیں اور نام نہاد "ہیکل” کے بارے میں جھوٹی بریفنگ دی گئی۔

’قدس پریس‘ کو ایک خصوصی انٹرویو میں القدس اوقاف کے ڈپٹی ڈائریکٹر الشیخ ناجح بکیرات نے مسجد اقصیٰ کو نشانہبنانے والے صہیونی منصوبوں اور اس کے خلاف ایک نئی فتنہ سازی اور یہودیت کی پالیسیاںمسلط کرنے کی کوششوں کے خطرے سے خبردار کیا۔

مسجد اقصیٰ کو جمعہاور ہفتہ کو چھوڑ کر دو شفٹوں صبح اور شام میں آباد کاروں کی دراندازی کا سامنا ہے۔ صہیونیریاست مسجد اقصیٰ کی عارضی اور مقامی تقسیم کو مسلط کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

فلسطینی علما کیطرف سے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ذی الحجہ کے بابرکت ایام میں مسجد اقصیٰ میںزیادہ سے زیادہ حاضری یقینی بنانے کے اقدامات کریں۔

فلسطینی علما کیاپیلوں میں القدس اور الاقصیٰ کی پکار پر لبیککہنے اور آج 30 جون بروز جمعرات سے عید الاضحیٰ تک مسجد میں اعتکاف شروع کرنے کی اہمیتپر زور دیا گیا۔

اپیلوں کے مطابق قابضفوجیوں اور آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی خلاف ورزیوں اور بے حرمتی کے تناظرمیں اعتکاف کا اب رمضان کے مہینے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی