جمعه 15/نوامبر/2024

قابض فوج کا فلسطینی مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا بد ترین استعمال

ہفتہ 27-اگست-2022

اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین پر ربڑ کی گولیوں اور بد ترین شیلنگ کی ہے۔ فلسطینی عوام اپنی جگہوں پر ناجائز تعمیر کی جانے والی یہودی بستیوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

بد ترین آنسو گیس کی وجہ سے کئی فلسطینیوں کوسانس لینے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا، کم از کم آٹھ مظاہرین کا اس زہریلی آنسو گیس  سے دم گھٹنے لگا تھا۔

یہ واقعات مغربی کنارے کے شہروں طولکرم ،الخلیل اور نابلوس میں پیش آئے ہیں۔ انہی واقعات کے دوران ایک فلسطینی جزوی طر پر جھلس گیا۔ اسرائیلی قابض فوج نے اندھا دھند گیس کے بم شیل مظاہرین  کے خلاف استعمال کیے۔

واضح رہے فلسطیینی عوام ایک عرصے سے جمعہ کی نماز کے بعد اپنی سرزمین سے فلسطینیوں کو بے گھر کر کے ان کی زمین پر ناجائز یہودی بستیاں بنانے کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔۔ یہ احتجاج اس جمعہ کے روز بھی مختلف فلسطینی شہریوں نے احتجاج کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی