غاصب صیہونی فوج نےامریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاریرکھی ہوئی ہے۔ آج یکم ستمبر اتوارکے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 331 واں روز ہے۔
قابض فوج نے آج اتوار غزہ میں جنگی طیاروں اور توپخانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئےہیں۔
ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوںنے آج ہفتے کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس میں گھروں، بے گھرافراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہریشہید اور زخمی ہوئے۔
قابض فوج کے جنگیطیاروں نے آگ اور بارود کی بارش جاری رکھتے ہوئے صبح خان یونس میں ویسٹرن لائن پرحملہ کیا، جس کے ساتھ ہی علاقے میں توپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔
علی الصبح قابض فوجنے توپخانے سے خان یونس کے جنوب مشرق میں الفخاری قصبے پرگولہ باری کی۔
غزہ کے شمال میں واقعجبالیہ کیمپ میں قابض فوج کے طیاروں کی جانب سے ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں تینشہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شہداء کی شناخت بلال ابو خاطر، احمد البحری اور طلالابو حجر کے ناموں سے کی گئی ہے۔
قابض فوج نے غزہ کیپٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں تین رہائشی کمپاؤنڈز کو دھماکے سے اڑا دیا۔
قابض فوج کے طیاروںنے غزہ شہر کے جنوب میں واقع یونیورسٹی کالج کے اطراف میں بمباری کی جہاں متعددفلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
قابض فوج نے صلاحالدین اسٹریٹ پر بمباری کی۔ اس کے علاوہ زوائدہ کے داخلی دروازے کے سامنے، وسطی غزہکی پٹی میں مغازی کیمپ کے جنوب مغرب میں، رفح شہر کے شمال میں، جبالیہ کیمپ کے مشرقاور شمال میں زمو کے علاقے کے آس پاس کے علاقوںپر بمباری کی۔
قابض فوج کے بندوقبرداروں نے غزہ شہر کے مغرب کی طرف فائرنگ کی۔
وسطی غزہ کی پٹی میںنصیرات کیمپ کے شمال میں اور غزہ شہر کے الزیتون محلے کے جنوب مشرق میں اسرائیلی توپخانے سے گولہ باری کی گئی۔
قابض اسرائیلی فوجکے توپ خانے نے شمالی غزہ کے علاقے قلیبو کو نشانہ بنایا جب کہ جنگی طیاروں نے غزہشہر کے التفاح محلے میں القرم گول چکر پر رہائشی چوک پر بمباری کی۔