اسرائیلی وزیر صنعت و تجارت بنیامین بن الیعاذر نے متنبہ کیا ہے کہ عالمی مالیاتی بحران کے نتیجے میں اسرائیل کی چھوٹی صنعتوں اور تجارت کو خطرہ ہے-
اسرائیلی وزیر نے کہا کہ عالمی مالیاتی بحران براہ راست اسرائیلی معیشت پر اثر انداز ہو رہا ہے- انہوں نے کاروبار اور مزدوری کے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ رواں سال 2009ء میں اسرائیل میں ایک ہزار چھوٹے تجارتی مراکز بند ہونے کا خطرہ ہے جو کہ اسرائیل کے تجارتی حجم کا 10.5 فیصد ہے-
تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار معاریف نے ذکر کیا ہے کہ عالمی مالیاتی بحران کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار اسرائیل سے اپنا سرمایہ نکال رہے ہیں- اسرائیلی مرکزی بنک کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اپریل کے مہینے میں 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اور مارچ کے مہینے میں بارہ کروڑ نوے لاکھ ڈالر مالیت کے شئیرز فروخت کیے-