چهارشنبه 30/آوریل/2025

باب الاسباط سے یہودیوں کو قبلہ اول پر دھاوا بولنے کی اجازت

پیر 29-اگست-2022

کل اتوار کو قابض فوج نے یہودی آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ پرباب الاسباط سے دھاوا بولنے کی اجازت دے دی۔
؎

بیت المقدس کے اسلامی اوقاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آبادکاروں کا ایک گروہ باب الاسباط سے باہر نکل آیا اور مراکشی گیٹ سے قبلہ  اول کے صحن پر دھاوا بولا۔
؎

اسلامی اوقاف نے اس نئی پیش رفت کو ایک "اشتعال انگیز قدماور صریح خلاف ورزی” قرار دیتے ہوئے آباد کاروں کی طرف سےمسجد اقصیٰ کی توہینکی مذمت کی۔

اوقاف کے مطابق 280 سے زائد آباد کاروں نے صبح مسجد اقصیٰ پردھاوا بولا اور اس کے صحنوں میں تلمودی رقص اور رسومات ادا کیں۔

مسجد اقصیٰ پر حملہ کرنے والے آباد کاروں کے لیے باب الاسباطکھولنا نام نہاد ہیکل گروپس کی طرف سے مسجد کے تمام دروازوں سے گھسنے والوں کے لیےکھولنے کے مطالبے کے بعد سامنے آیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی