چهارشنبه 30/آوریل/2025

اپنے ہی گھر کے سامنے 13 سالہ بچے پر شدید تشدد

منگل 30-اگست-2022

انتہا پسند یہودی آباد کاروں کے ایک گروہ نے گذشتہ رات ایک فلسطینی بچے کو الخلیل شہر میں اس کے گھر کے قریب حملہ کر کے زخمی کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق بیت ھداسا اور رماتی یشائی کی غیر قانونی بستیوں کے مسلح آباد کاروں نے الخلیل کے قدیم شہر میں بچے گھر کے باہر موجودگی کے دوران 13 سالہ اسلام  شریف تمیمی کو  اس کے گھر کے باہروحشیانہ طریقے سے مارا پیٹا۔ بچے کا سر بری طرح  زخمی ہو گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بچے پر حملہ اسرائیلی فوجیوں کی مکمل نگرانی میں ہوا۔

مختصر لنک:

کاپی