یکشنبه 04/می/2025

اسرائیلی حکومت کا غیر قانونی بستی جفعات بسانے کا منصوبہ

منگل 30-اگست-2022

اسرائیلی حکومت اگلے ہفتے مقبوضہ بیت المقدس میں سینکڑوں آباد کاروں کے گھروں کی تعمیر کے نئے منصوبے کی منظوری دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس منصوبے میں بیت المقدس کے جنوب مشرق میں بیت الصفا کے فلسطینی قصبے کے قریب جفعات کی غیر قانونی بستی میں 700 رہائشی مکانات کی تعمیر شامل ہے۔

اسرائیل کے چینل 13 کے مطابق، اسرائیل میں امریکی سفیر تھامس رچرڈ نائیڈز  ان مکانات کی تعمیر کی مخالفت کی ہے  جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ امریکہ اس منصوبے کا مخالف ہے۔ اسرائیلی وزیر داخلہ ایلیت شاکید کا اصرار ہے کہ انہیں اگلے ہفتے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 

مختصر لنک:

کاپی