جمعه 09/می/2025

اسرائیلی معیشت خطرناک جمود کا شکار

منگل 23-جون-2009

اسرائیلی معیشت خطرناک جمود کا شکار ہے- صہیونی اخبار ’’آج اسرائیل‘‘ کے مطابق اسرائیل کی معیشت میں اس طرح کا جمود پہلے کبھی نہیں آیا- مرکزی شماریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2009ء کی پہلی سہ ماہی میں اسرائیلی معیشت میں 3.9 فیصد کمی ہوئی ہے-
 
صنعتی برآمدات کے حوالے سے بھی اسرائیلی معیشت مشکلات کا شکار ہے- اسرائیلی برآمدات میں 5.4 فیصد کمی ہوئی ہے جس سے اسرائیلی شہری کی قوت خرید میں 1.5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے- برقی آلات اور گاڑیوں کی خرید میں 3.6 فیصد کے تناسب سے کمی واقع ہوئی ہے- 2009

ء کی پہلی سہ ماہی میں اسرائیل میں بے روزگاری میں 7.6 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ اڑھائی برسوں میں بے روزگاری میں صرف 7.8 فیصد کے تناسب سے اضافہ ہوا- 2009ء میں بے روزگار افراد کی تعداد 2 لاکھ چالیس ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ ایک سال قبل یہ تعداد ایک لاکھ سترہ ہزار تھی- رواں سال کے آخر تک بے روزگار افراد کی تعداد تین لاکھ بیالیس ہزار تک پہنچ جائے گی-

مختصر لنک:

کاپی