جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں فلسطینیوں کی املاک پرحملہ،درخت اکھاڑ دیے

جمعرات 1-ستمبر-2022

کل بدھ کواسرائیلی قابضفوج نے جنوبی مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت لحم کے مشرق میں واقع قصبے تقوع میں مشرقیبیابان میں زیتون کے 50 درختوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا اور دو زرعی نہروں کو مسمار کردیا۔.

تقوع کے میئر موسیٰ الشاعر نے ایک پریس بیان میں کہا کہ دو بریکیٹسدو بھائیوں خلف اور سلیمان عبداللہ جبرین کی ہیں جنہیں مسمار کیا گیا۔ صہیونی فوجنے یہ دعویٰ کیا کہ نقشے میں یہ عمارتیں سیکٹر (C) میں واقع ہیں۔

یہ قابل ذکر ہے کہ دوسرے "اوسلو” معاہدے (1995) میںمغربی کنارے کی زمینوں کو تین علاقوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔انہیں سیکٹر (A) جسے مکمل فلسطینی کنٹرول میں دیاگیا، سیکٹر (B) سکیورٹی، سول اور فلسطینی انتظامی کنٹرول اورسیکٹر (C) اسرائیلی سول، انتظامی اور سکیورٹیکنٹرول کے تحت ہے اور یہ سیکٹرغرب اردن کےکل رقبے کا 60 فیصد ہے۔

فلسطینیوں کواسرائیلی اجازت نامے کے بغیر ایریا C میں کسی قسم کی تبدیلی یا عمارت بنانے پر پابندی ہے،جو بین الاقوامی اداروں کے مطابق حاصل کرنا تقریباً ناممکن ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی