جمعرات کوقابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے”الیوسفیہ” قبرستان میں دوبارہ کھدائی کا کام شروع کیا۔اسے "باب الاسباط”قبرستان بھی کہا جاتا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا القدس میں قابض میونسپلٹی کی گاڑیوں نےقابض فوج کے بھاری پہرے میں کھدائی کا کام شروع کیا۔
کھدائی کا مقصد اسلامی قبرستان کی زمین پر ایک "باغ”قائم کرنا ہے، جو ایوبی ریاست (1174-1250 عیسوی) کے دور میں قائم کیا گیا تھا۔
اس قبرستان میں 1967 کی جنگ کے شہداء کی یادگار اور 1990 میںپہلے الاقصیٰ قتل عام کے شہداء کی یادگار سمیت متعدد نشانیاں شامل ہیں۔