چهارشنبه 30/آوریل/2025

مقبوضہ بیت المقدس کے گردو پیش میں یہودیانے کی سرگرمیاں تیز

اتوار 4-ستمبر-2022

فلسطینی علاقوں کو یہودیانے کی مخالف کمیٹی  نے خبردار کیا ہے کہ مقدس شہر کے پڑوس میں فلسطینی بستیوں کو اسرائیل قابض اتھارٹی نے یہودیانے کے ہدف میں شدت پیدا کر دی ہے۔ ان یہودی نشانے پر بستیوں میں سلوان بطور خاص شامل ہے۔  اس امر کا انکشاف کمیٹی نے سربراہ ناصر الحدمی نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔      

 بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی آباد کار فلسطینی علاقوں کو اپنی تجاوزات میں مزید لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔  اس مقصد کے لیے توڑ پھوڑ اوربار بار کی  مسماری مہم کے علاوہ فلسطینیوں کی زمین ہتھیانے کی مختلف کوششوں کو تیز کیا جا چکا ہے۔

 یہودی آباد کاروں اور قابض اسرائیلی اتھارٹی کی اس سلسلے میں تمام کوششیں فلسطینی آبادیوں  کو کمزور کرنے کے لیے ہیں۔ تاکہ ان کی جگہ یہودی آبادیوں کو مضبوط کیا جاسکے۔  بیان میں کہا گیا ہے  کہ مقدس شہر یروشلم سے متصل  یہ سرگرمیاں بطور خاص تیزی پکڑ چکی ہیں۔    

ناصر الحدمی نے اپنے بیان میں یروشلم کے پڑوس میں یہودیانے کی سرگرمیوں میں اضافے کی کوششوں کی نشاندہی یہودیوں کی ایلاد سیٹلرز گروپ کی بڑھی ہوئی سرگرمیوں کے حوالے سے کی ہے۔  انہوں نے اس صورت حال کو افسوس ناک قرار دیا کہ فلسطینی  اتھارٹی اور عرب ممالک مکمل بے تعلقی اختیار کیے ہوئے ہیں۔   

بتایا گیا ہے کہ یہودی ایلاد گروپ نے حال ہی میں وادی میں فارم کے نام سے اپنے سرگرمیوں کے لیے ایک مرکز بھی قائم کر دیا ہے۔ یہ مرکز سلوان میں فلسطینی زمین ہتھیانے اور دنیا بھر سے یہودیوں کو یہاں آنے کی دعوت اور سہولت دینے کا کام کر رہا ہے۔    

مختصر لنک:

کاپی