جمعه 09/می/2025

مغربی کنارے میں دیوار کی تعمیر سے 1 لاکھ 25 ہزار افراد متاثرین میں شامل

جمعہ 7-اگست-2009

اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ان کو کم و بیش 15 سو ایسی درخواستیں موصول ہوئی ہیں کہ جن میں فلسطینیوں نے اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے میں کھڑی کی گئی دیوار کے ضمن میں اپنی زمینوں کے عوض کمپینسیشن کا مطالبہ کیا ہے-

اقوام متحدہ کے تین رکنی کمیٹی نے کہا ہے کہ اس نے سو سے زائد درخواستوں کی جانچ پڑتال کی ہے- مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی طرف سے دیوار تعمیر کئے جانے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے متعلق یہ رپورٹ گزشتہ روز شائع کی گئی- ویانا میں قائم اقوام متحدہ کی یہ کمیٹی اس دیوار کی تعمیر کے نتیجے میں متاثر ہونے والے افراد کے اعداد و شمار مرتب کررہی ہے-

یہ کمیٹی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے 2005 میں قائم کی گئی تھی- اس کمیٹی نے 2007 میں متاثرین کی درخواستوں کی جانچ پڑتال شروع کی لیکن یہ کوئی جوڈیشل کمیٹی نہیںاس لئے متاثرین کے لئے کمپینسیشن کی منظوری نہیں دے سکنے اور اس کا کام صرف نقصانات کا تخمینہ لگانے تک محدود ہے-

اسرائیل پہلے ہی 805 کلومیٹر طویل دیوار میں سے 490 کلومیٹر دیوار بنا چکا ہے- 2004 میں ہیگ کی عالمی عدالت انصاف نے اس دیوار کی تعمیر کو غیرقانونی قرار دیا تھا اور اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ اس کو ختم کر دیا جائے- اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اس دیوار کی تعمیر کے نتیجے میں فلسطین کے 28 رہائشی علاقوں کے 1 لاکھ 25 ہزار افراد تین مختلف اطراف سے گھر جائیں گے-

مختصر لنک:

کاپی