قابض اسرائیلی فوج نے بلڈوزروں اور بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے غزہ کے جنوب میں خان یونس کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے فلسطینیوں کے کھیتوں پر بلڈوزر چلا دیے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے یہ کارروائی بدھ کی صبح کی ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قابض فوجی بکتر بند گاڑیوں، ٹینکوں اور بلڈوزروں پر سوار تھے اور سرحدی باڑ سے متصل علاقے میں داخل ہوئے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے کھیتوں پر بلڈوزر چلانے کے کام کی نگرانی اسرائیلی فوجی ڈرون کر رہے تھے۔
اسرائیلی قابض فوج غزہ کے سرحدی علاقوں میں فلسطینی اراضی پر بلڈوزر چلانے کی کارروائی سیکورٹی کے نام پر سر انجام دے رہی ہے، علاقے میں اپنی سرگرمیاں تیز کر رہی ہے اور نفری بڑھا رہی ہے۔
پچھلے کچھ مہینوں سے اسرائیلیی قابض فوج کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔ غزہ کی ساحلی پٹی پر آباد ماہی گیر اور مزدور خاص طور پر اسرائیلی قابض فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔
ایک ہفتہ پہلے اسرائیلی قابض فوج نے چار ماہی گیروں کی کشتیاں قبضے میں لے لی تھیں، بعض کشتیوں کو سمندر میں ڈبودیا اور ایک کشتی کو آگ لگا د تھی۔
اسرائیلی قابض فوج کسانوں پر فائرنگ کر کے ان کو مسلسل ہراساں کرتے ہیں تاکہ یہ لوگ اپنا علاقہ چھوڑ دیں۔