نبی سموئیل گاوں جہاں اسرائیلی قابض فوج نے دیوار تعمیر کر کے فلسطینیوں کی معمول کی زندگی کو تباہ کر دیا ہے جمعہ کے روز اس گاوں کے میں بھی ناجائز یہودی دیوار اور ناجائزیہودی بستیوں کے خلاف احتجاج کیا۔
اس موقع پر مقامی مسجد کے خطیب نے خطبہ جمعہ کے دوران اسرائیلی جرائم کا ذکر اور قابض فوج نے نبی سموئیل کے مکینوں کے خلاف اپنی پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ کر رکھا ہے۔
خطیب نے اسرائیلی قابضانہ کارروائیوں کو بین الاقوامی جرائم کی فہرست میں شامل کیا اور کہا فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے کرنا اور ان زمینوں پر یہودی بستیاں تعمیر کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ۔ لیکن اس کے باوجود اس کا نوٹس نہیں لیا جارہا ہے۔
واضح رہے اس بستی کے مکین فلسطینیوں نے جمعہ کے روز بیت لحم اور یروشلم کے درمیان قائم کردہ اسرائیلی چیک پوائنٹ سے آگے جانے کی کوشش کی مگر انہیں اسرائیلی فوج نے زبردتی روک دیا۔
ایک اور قریبی گاوں الجیب پر بھی اسرائیلی قابض فوجیوں نے دھاوا بول کر مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ یہ گاوں یروشلم کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ نبی سموئیل اور متعلقہ علاقے دیوار قائم کر کے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔
بنیادی ضروری اشیا تک کی فراہمی اس علاقے میں بہت مشکل ہو چکی ہے۔ صرف یہی نہیں اسرائیلی قابض فوج نے مسجد کو سیاحتی مرکز بنانے کی کوشش کی جا چکی ہے۔ تاہم فلسطینی عوام نے یہ ناپاک سازش ناکام بنا دی ہے۔