مسجد اقصیٰ کیجگہ مبینہ "ہیکل” کی تعمیر کے نعرے تلے جمع انتہا پسند یہودی تنظیموں نےاس ماہ کے آخر میں، نام نہاد "عبرانی سال” کے موقع پر مسجد اقصیٰ پر سبسے بڑے دھاوے کے لیے اپنے حامیوں کو متحرک کرنا شروع کیا۔
انتہا پسند تنظیم”دی ٹیمپل ماؤنٹ ہمارے ہاتھ میں ہے” نے پورے مقبوضہ فلسطین سے آبادکاروں کو آمدورفت کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ دھارے آئندہ چھٹیوں کے موسم میںالاقصیٰ پربولے جائیں گے۔
مسجد اقصیٰ پردھاوا بولنے کے لیے آباد کاروں کی نقل و حرکت پیر اور منگل 26 اور 27-9-2022 کوشروع ہونے والی ہے۔
دوسری جانب مسجداقصیٰ میں رباط کو متحرک اور تیز کرنے کے لیے فلسطینی اپیلیں شروع کی گئیں۔ اناپیلوں میں فلسطینیوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ قبلہ اول کےدفاع اور انتہا پسند یہودیوںکے دھاوے روکنے کے لیے متحد ہوں اور قبلہ اول میں اپنی حاضری کو یقینی بناتے رہیں۔
فلسطینی مذہبیشخصیات اور تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے ایام مسجد اقصیٰ کے خلاف تصفیہاتیجارحیت کی ایک بڑی لہرلائیں گے۔ ان میں دراندازی اور صور پھونکنا، رقص اور مسجد کیبے حرمتی شامل ہے۔ان تمام ہتھکنڈوں کا مقصد قبلہ اول کو یہودیانے کی سازشیں کرناہے۔
قابض ریاست کےمنصوبوں کے مطابق 26 اور 27 ستمبر کے دوران نام نہاد "عبرانی نئے سال”کے دوران ہیکل گروپس بابرکت مسجد اقصیٰ میں کئی بار دھاوا بولنےکی کوشش کرتے ہیں۔