حماس نے مقدس مقامات اور مقبوضہ علاقوں کو یہودیانے کی کی جاری کوشش کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ‘ہمارے لوگ ان اسرائیلی کوششوں کو ناکام بنا کر دم لیں گے۔ ‘ ایک اخباری بیان میں حماس ترجمان طہٰ جہاد نے دوٹوک موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ‘فلسطینی عوام اسرائیلی سازشوں کو اپنے سامنے دیکھتے ہوئے بے تعلق نہیں کھڑے رہیں گے۔ ‘
انہوں نے کہا ‘ہمارے سامنے ہونے والی ہر روز کی اسرائیلی سازشیں اور کوششیں اس امر کا تقاضا کرتی ہہیں کہ انہیں روک دیا جائے۔’
ترجمان حماس طٰہٰ جہاد نے کہا ‘ تمام مزاحمتی تحریکیں فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں تاکہ مسجد اقصیٰ کی یہودی آبادکاروں کی طرف سے آئے روز کی جانے والی بے حرمتی کو روک سکیں اور اس مقدس مقام کو یہودیانے کی کوششوں کو ناکام بنا دیں۔ ‘
ترجمان حماس نے کہا ‘مسجد اقصیٰ ہمارے اسلامی عقیدے کا اہم جزو ہے ۔ اس کے تحفظ کے لیے ہم اپنی پوری قوت لڑا دیں گے ، نیز ہر اس کوشش کو روکیں گے جو اس کی جگہ یہودی معبد بنانے کے لیے کیا جارہی اور مسجد اقصی کا تشخص تبدیل کرنے کے لیے کی جارہی ہے۔ ‘
طٰہٰ جہاد نے مزید کہا ‘ مقدس مقامات کو یہقدیانی کی ہر سازش فلسطینی عوام بنائیں گے، عرب لیگ اور او آئی سی کو اس جانب متوجہ کرتے ہوئے حماس کی طرف سے کہا گیا وہ مسجد اقصٰی کے حق میں اپنی آواز بلند کریں ۔ نیز تمام مسلمان اس معاملے میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں ۔