اسرائیلی قابض اتھارٹی نے اتوار کی صبح نقب کے صحرائی علاقے کے مکین فلسطینی خاندان کو بے گھر کر دیا ہے۔ یہ فلسطینی خاندان الدبسان قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں اور صحرائی علاقے ام علق میں خیمہ زن ہیں۔
صحرائی علاقے کے عربوں نے اپنی قائم کردہ سٹئیرنگ کمیٹی کے ذریعے سے ان بے گھر کیے گئے خاندان کے حق میں آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ۔ تاکہ ان سمیت سب عربوں کا اس علاقے پر رہنے حق چھینا جانے سے بچایا جائے ۔۔
عربوں کی اس سٹئیرنگ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ عربوں کو علاقے سے بے دخل کرنے کے خلاف تمام ضروری اقدامات کرے گی۔ کمیٹی نے خبر دار کیا کہ علاقے سے عرب خاندانوں کو نکال کر یہاں جنگل بنانے کی اسرائیلی کوششوں کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔
کیونکہ اس سے پہلے بھی اسرائیلی قابض اتھارٹی یہ کا کر چکی۔ جیسا کہ ماہ جنوری کیا تھا۔ یاد رہے نقب کے علاقے میں 80000 بدوی عرب فلسطینی رہتے ہیں ۔ ان کے پاس اسرائیلی شہریت بھی ہے لیکن اس کے باوجود ان تمام بنیای حقوق اور ضروریات سے محروم رکھا جاتا ہے