جمعه 15/نوامبر/2024

ھنیہ کی لبنان میں جماعت اسلامی کی نئی قیادت کوانتخاب پرمبارک باد

منگل 13-ستمبر-2022

اسلامی تحریکمزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے لبنان میں جماعت اسلامی کی نئی منتخب قیادت کو ذمہ داریاں سنھبالنے پرمباربباد پیش کی ہے۔

مرکزاطلاعاتفلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے لبنان میں جماعت اسلامی کے نو منتخب رہ نما محمد طقوشاور محمد شاتیلا کو فون کیا اور اتوار کو ہونے والے انتخابات میں جماعت اسلامی کےرہ نما منتخب ہونے پرانہیں اور جماعت کے کارکنان کو مبارک باد پیش کی۔

محمد الطقوش کوگروپ کے سیکرٹری جنرل کے طور پر منتخب کیا گیا۔ سابق سیکرٹری جنرل عزام الایوبی کیجگہ جماعت کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ الایوبی دو بار اس ذمہ داری پر فائز رہے۔محمد شتیلا دوسری مدت کے لیے جماعت کی شوریٰ کونسل کے سربراہ مقرر ہوئے ہیں۔

ہنیہ کے دفتر نےفلسطینی انفارمیشن سینٹر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک حماس کےسربراہ نے دونوں رہ نماوؤں "طقوش اور شاتیلا” کے لیے اپنی مخلصانہخواہشات اور ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

بیان کے مطابقفون کال کے دوران ہنیہ نے فلسطینی عوام کے قومی حقوق کی حمایت میں جماعت اسلامی کےمثبت کردار کو سراہا۔

مختصر لنک:

کاپی