اسرائیلی قابض فوج نے اوفر جیل پر صبح سویرے دھاوا بول کر فلسطینی قیدیوں پر بہیمانہ تشدد کیا ہے۔ جیل میں قابض فوج کی یہ ظالمانہ کارروائی صبح سویرے شروع کی گئی اور دس بجے دن تک جاری رکھی گئی۔
فلسطینی کمیشن برائے نظر بند فلسطینی نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی بھاری نفری نے منگل کی صبح سویرے اوفر جیل کے سیکشن 15 اور 16 پر دھاوا بولا اورسوئے ہوئے قیدیوں کی چکیوں میں داخل ہو کر انہیں تشدد کو نشانہ بنایا ۔
اس دوران قیدیوں کے زیر استعمال نجی اشیا کو بھی تہس نہس کر دیا حتی کہ فلسطینی قیدیوں کے زیر استعمال بستر تک قابل استعمال نہ رہے دیے۔ صبح سویرے جیل میں ایک خوف کی فضا قائم کر دی۔
فلسطینی قیدیوں کے لیے بنے اس کمیشن کے مطابق عام طور پر اس طرح کے فوجی دھاوے کے بعد جیل انتظامیہ قیدیوں کو مزید سزا وں کا فیصلہ کر کے جاتی ہے۔ لیکن کئی گھنٹوں کی اس خوفناک فوجی کارروائی کے بعد اس طرح کا کوئی اقدام سامنے نہیں آیا ہے۔
خیلا رہے 2021 اسلامی جہاد سےتعلق رکھنے والے پانچ فلسطینیوں کی مبینہ طور پر سرنگ کھود کر جیل سے فرار ہونے کی کوشش کے بعد سے اس طرح کے جیل میں فوجی کارروائیاں معمول بن چکی ہیں۔