چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی املاک کی مسماری طوباس میں بھی جاری

جمعرات 15-ستمبر-2022

اسرائیلی قابض فوج نے صبح سویرے فلسطینیوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کی مہم جاری رکھتے ہوئے طوباس میں بدھ کی صبح دھاوا بو دیا۔  اس دوران مسماری مہم  آنے والے دنوں میں بھی  جاری رکھنے کی تیاری کے طور پر فلسطینی شہریوں کے گھروں کی تصاویر بنائیں۔      

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے صبح سویرے طوباس کے جنوبی علاقے میں واقع بستیوں عطوف اور راس الاحمر نشانہ بنایا ۔ یہ کارروائی بنیادی طور پر مسماری مہم کی تیاری کے سلسلے میں تھی۔ اس لیے فلسطینی عوام کے گھروں اور دیگر تعمیرات کے علاوہ جانوروں کے لیے بنائے گئے شیڈز تک کی بھی تصاویر بنائی گئیں۔ 

کیونکہ اسرائیلی قابض فوج جانوروں کے بارے میں بھی بے رحمی کی انتہا پر ہے ۔ ان کے لیے بنائے گئے شیڈز کو بھی مسمار کر کے ناجائز یہودی بستیوں کی تعمیر کے لیے کوشاں رہتی ہے۔

واضح رہے ان علاقوں کے رہاشی فلسطینی عوام حالیہ مہینوں میں اسرائیلی کارروائیوں کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔ حتیٰ کہ ان کی وہیکلز بھی جن میں کاریں اور ٹریکٹرز بھی  قابض فوج کی کارروائیوں کی زد پر رہے۔ اسرائیلی قابض فوج کاریں اور کسانوں کے زیر استعمال ٹریکٹرز تک کو نقصان پہنچاتی رہی۔        

قابض فوج نے اس علاقے میں سالہا سال غریب فلسطینی خاندان گھروں کی مسماری کے نتیجے میں بے گھر کیے  جا رہے ہیں۔         

علاوہ ازیں اسرائیلی قابض فوج نے نابلس کے مشرق میں روجیب نامی گاوں میں بدھ ہی کے روز فلسطینیوں کی املاک گرائی ہیں۔ ان میں زرعی مقاصد کے لیے بنائے گئے ڈھانچوں کے علاوہ زیتون کے درختوں کو جڑ سے اکھاڑنے کی کارروائی بھی شامل ہے۔ کم از کم زیتون کے بیس درخت اکھاڑے گئے ہیں۔     

مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ قابض فوج  منطقہ الضحاک میں مسماری کارروائیاں کرنے کے لیے بلڈوزر ہمراہ لائی تھی۔  واضح رہے اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینی عوام کے خلاف بلڈوزر کو ایک ہتھیار کے طور ٌپر متعارف کرا دیا ہے۔ 

مختصر لنک:

کاپی