جمعه 15/نوامبر/2024

شام پر اسرائیل کی جارحیت پانچ شامی فوجی ہلاک

ہفتہ 17-ستمبر-2022

اسرائیلی فضائیہ ہفتے کو علی الصباح دمشق کے بین الاقوامی ہوائے اڈے پر بمباری کر کے ایئر پورٹ کو سخت نقصان پہنچانے کے علاوہ پانچ سپاہیوں کی بھی ہلاک کر دیا ہے۔ شامی وزارت دفاع نے اس امر کی تصدیق ہفتہ کے روز ایک بیان میں کیا ہے۔

وزارت دفاع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ شام کی فضائیہ نے اسرائیلی فضائی حملے کو راستے میں روکنے کی کوشش کی اور بہت سارے میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا۔ اس وجہ سے اسرائیلی میزائل حملے سے وہ نقصان نہ ہو سکا جو اسرائیلی حملہ آور کرنا چاہتے تھے۔

اسرائیلی فضائی حملے کے بعد اس امر کی وضاحت نہیں ہو سکی ہے کہ حملے کے بعد ائیر پورٹ سے فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے یا نہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے شامی ائیر پورٹس کو بطور خاص ہدف بنانے کی اپنی حکمت عملی کا مزید فعال کر لیا ہے تاکہ ان ائیر پورٹس کے راستے ایرانی سپلائی میں رخنہ ڈال سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران انہی ائیر پورٹس کے راستے اپنے اتحادیوں کو جن میں لبنانی پسمنظر رکھنے والی حزب اللہ بھی شامل ہے کو اسلحہ سپلائی کرتا ہے۔ ان میں ایران کی شامی حمایتی ملیشیا بھی شامل ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی