چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی مسجد اقصی کے بےحرمتی میں برابر کے شریک

جمعہ 23-ستمبر-2022

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن محمود الزھار نے مقبوضہ یروشلم میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسجد اقصی کی بے حرمتی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہ ان خلاف ورزیوں کا خمیازہ اسرائیلی قابض اتھارٹی کو بھگتنا پڑے گا۔    

 مسجد عمری غزہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہیں نے کہا ‘ تحریک پوری طرح چوکسی کے ساتھ ساری صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے۔ کہ اسرائیل کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔       

محمود الزھار نے بھر پور پر اعتمادی کے ساتھ کہا’  حماس تحریک یہ صلاحیت رکھتی ہے کہ وہ فلسطینی سرزمین کی آزادی اور مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ‘  مسجد اقصیٰ پورے عالم اسلام کے لیے غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے کہ ہم مسلمانوں کا قبلہ اول ہے۔ ‘  

محمود الزھار نے زور دے کر کہا ‘ یروشلم اور مغربی کنارے میں موجود فلسطینی عوام مسجد اقصیٰ کی طرف مارچ کریں اور یہودی آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ میں ہونے والی سرگرمیوں کو روکنے میں کردار ادا کریں۔   

حماس رہنما نے فلسطینی اتھارٹی کی قیادت کے بارے میں کہا بجائے اس کے فلسطینی اتھارٹی مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے کوئی کردار ادا کرتی، اس نے اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف سیکیورٹ تعاون دے رہی ہے۔ یہ تو بہت بڑی غدارے زمرے میں آتا ہے۔     

حماس رہنما نے مسلمانوں اور مسیحیوں کے مقدس مقامات کے ہونے کے ناطے اردن کو بھی اس کی ذمہ داری یاد دلاتے ہوئے کہ کہ اردن مسجد اقصی کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کرے اور اسرائیل کو بے حرمتی سے روکے۔

مختصر لنک:

کاپی