شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ میں امریکی اور مغربی مدد سے نسل کشی کی جنگ کا 333وان روز

منگل 3-ستمبر-2024

غاصب صیہونی فوج نےامریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاریرکھی ہوئی ہے۔ آج تین ستمبر منگل کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 333 واں روز ہے۔

قابض فوج نے آج صبح غزہ میں جنگی طیاروں اور توپخانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئےہیں۔

 

 ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوںنے آج ہفتے کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس میں گھروں، بے گھرافراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہریشہید اور زخمی ہوئے۔

 

طبی ذرائع نے اطلاعدی ہے کہ نوجوان عبدالمنعم محمد ابو تمیم ایک ہفتہ قبل غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقعمواسی خان یونس کے علاقے میں ایک کار پر بمباری میں شدید زخمی ہونے کے بعد آج دمتوڑ گئے۔

 

غزہ شہر کے جنوب مشرقمیں الزیتون محلے میں الندیم شاہراہ پر قابض فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں پانچ شہریزخمی ہوگئے۔

 

قابض طیاروں نے غزہشہر کے شمال مشرق میں النفق کے علاقے میں ایک مکان پر بمباری کی اور شہر کے جنوب مغربمیں واقع تل الھویٰ محلے میں توپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔

 

غزہ کی پٹی کے جنوبمیں مواسی رفح میں الفردوس اسکول کے قریب قابض فوج کی فائرنگ سے حاجی جبر ابو شلوفشہید ہوگئے۔

 

منگل کی صبح خانیونس میں پرانے اصدا جیل کے قریب بے گھر افراد کے لیے بجائے گئے عارضی خیموں پراسرائیلی بمباری میں 27سالہ رائف عمر سلمان ابو شب اور اس کا تینسالہ بچہ شہید ہوگئے۔

 

شہریوں نے بتایا کہقابض فوج کے توپ خانے نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے شمال مغرب میں شدید گولہباری اور فائرنگ کی۔

 

قابض فوج نے وسطیغزہ کی پٹی میں بریج کیمپ کے مشرق میں بھی فائرنگ کی۔

 

کل شام قابض اسرائیلیفوج کے طیاروں نے غزہ شہر پرپرتشدد فضائی حملہ کیا۔ قابض فوج نے کشتیوں سے غزہ شہرکے شمال مغرب میں ساحلی علاقے پر فائرنگ کی۔

مختصر لنک:

کاپی