پنج شنبه 01/می/2025

پاکستان مسئلہ فلسطین پر اپنے اصولی مؤقف پر قائم

اتوار 25-ستمبر-2022

پاکستانی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے ا ور یہ کبھی تبدیل نہیں ہوا۔ انہوں نے اُن دعوؤں کی تردید کی کہ اسلام آباد اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یہ بیان نیویارک ہونے والے اقوام ِمتحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔

اس سے پیشتر، متعدد خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایک پاکستانی وفد نے مقبوضہ بیت المقدس کا دورہ کیا اور دورے کے دوران میں  اسرائیلی حکام سے ملاقات بھی کی گئی۔

بلاول زرداری نے کہا کہ پاکستانی حکومت کا اس دورے سے کوئی تعلق نہیں ۔  اُن کے بقول جب بھی سماجی ادارے اس طرح کے دوروں کا اہتمام کرتے ہیں تو الجھن ہوتی ہے۔

یاد رہے، پاکستان کی وزارتِ خارجہ بھی اس دعوے کو  مسترد کر چکی ہے جس میں اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کا کہا گیا تھا۔

ترجمان پاکستانی وزارتِ خارجہ عاصم احمد نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا: "مذکورہ دورے کا اہتمام ایک غیر ملکی این جی او نے کیا تھا جس کا  پاکستان سے تعلق نہیں۔”

"مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور غیر مبہم ہے۔ ہماری پالیسی میں کوئی ایسی تبدیلی نہیں آئی جس پر مکمل قومی اتفاقِ رائے ہو۔”  احمد نے مزید کہا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے ناقابل ِتنسیخ حقِ خود ارادیت کی حمایت کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی