گذشتہ ہفتے کےدوران مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ محاذ آرائی اور مزاحمتیکارروائیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جب کہ اسرائیلی فوج اور یہودیآباد کاروں کے حملوں میں7 شہری شہید اور متعدد فوجی اور آباد کار زخمی ہوئے۔
ہفتے کے دوران 7فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔ دو فوجی اور دو آباد کار زخمی ہوئے جب کہ تصادم کے 156واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ گذشتہ ہفتے فائرنگ کے 15 حملے اور متعدد علاقوں میں دھماکہخیز مواد اور پٹرول بم پھینکنے کے 49 واقعات ہوئے۔
جمعہ کے روزنابلس، قلقیلیہ، الخلیل، بیت المقدس، رام اللہ، جنین اور بیت المقدس میں قابضافواج کے ساتھ تصادم کے 17 واقعات ہوئے۔
مزاحمت کاروں نےقابض افواج کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی۔ اس دوران قابض فوج نے نابلس میں العینمہاجر کیمپ پر دھاوا بول دیا، جب کہ رام اللہ کے مغرب میں واقع نعلین میں جھڑپوںکے دوران پتھراؤ سے ایک فوجی زخمی ہوا۔
جمعرات کے روز 7سالہ بچہ ریان یاسر سلیمان بیت لحم کے جنوب میں واقع قصبے تقوع میں قابض فوجیوں کیفائرنگ میں شہید ہوا۔
اس روز مغربیکنارے کے بیشتر حصوں میں بیت المقدس، الخلیل، رام اللہ، اریحا، نابلس اور قلقیلیہمیں تصادم کے 28 مقامات دیکھے گئے۔
مزاحمت کاروں نےکریات اربع بستی کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کا حملہ کیا۔ یہ کالونی الخلیل کی زمینوں پر تعمیر کی گئیہے۔
مزاحمت کاروں نےسلوان، القدس کے عیساویہ اور الخلیل میں بیت امر قصبوں میں قابض فوج اور یہودیکالونیوں پربم پھینکے۔
بدھ کے روز جنینمہاجر کیمپ پر دھاوا بولنے والے قابض فوج کی گولیوں سے 4 مزاحمت کارمارے گئے۔