اسرائیلی جیلوں میں بلا جواز نظر بندی کاٹنے والے 30 فلسطینیوں نے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی رہائی کے لیے شروع کی گئی بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔
بھوک ہڑتالی فلسطینی نظر بندوں کی طرف سے اس عزم کا اظہار بھوک ہڑتال کے آٹھ دن مکمل ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ بھوکے پیٹ بھی اپنی لڑائی لڑتے رہیں گے۔
واضح رہے ان افراد کو اسرائیلی قابض اتھارٹی نے نہ صرف بغی کسی الزام اور مقدمے کے جیلوں میں بند کر رکھا ہے بلکہ ان کے اہل کانہ کو بھی ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔
اتوار کے روز ان 30 بھوک ہڑتالی قیدیوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہ وہ اسرائیلی انتظامیہ کی نظر بندیوں کی اس ناجائز اور غیر قانونی، غیر اخلاقی اور نازی پالیسی کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا ہمارے اس عزم کی طاقت ہمارے ایمان کے علاوہ ہمارے بچوں کی مسکرائٹیں ہیں، ماوں کی دعاوں کی طاقت ہے اور ہماری بیویوں کا ہمت و صبر ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مستقبل ہمارا ہو گا اور یہ اسرائیلی قبضہ ہمیشہ قائم نہیں رہ سکے گا بلکہ جلد ختم ہو کر رہے گا۔