اسرائیلی قابض فوج نے آج (سوموار) محصور غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کی شرقی جانب زرعی اراضی پر گولہ باری کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق، سرحدی باڑ کے پیچھے فوجی چوکیوں پر اسرائیلی فوجیوں نے خان یونس میں الفخّاری قصبے کے مشرق میں کاشت کی ہوئی اراضی پر مشین گنوں سے گولے برسائے، جس سے غزہ کے کسانوں کو زمینوں پر کام روکنا پڑا۔
اطلاعات کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
غزہ کے سرحدی علاقے بارہا اسرائیلی فوج کی دراندازی اور گولہ باری کی زد میں ہیں۔ اس طرح کی خلاف ورزیوں سے فصلوں کو کافی نقصان ہوتا اور کسان اپنی زمینوں سے نکلنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
اسرائیلی فوج غزہ میں کسی جنگ بندی معاہدے یا بین الاقوامی قانون کی پرواہ کیے بغیر، تقریباً روزانہ کی بنیاد پر کسانوں اور ماہی گیروں پر حملہ کرتی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔