چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیل میں قید بیمار فلسطینی کی زندگی خطرے میں، اہل خانہ پریشان

منگل 4-اکتوبر-2022

قابض اسرائیلیریاست کی جیل میں قید 23سالہ فلسطینی دینا نائف جرادات کے وکیل نے بتایا ہے کہ ان کی موکلہ ایک خطرناکبیماری کا شکار ہیں۔ انہیں اسرائیلی جیل انتظامیہ کی طرف سے کسی قسم کی طبی معاونتحاصل نہیں۔ اگرچہ انہیں گذشتہ جمعہ کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا مگرانہیں مناسبطبی امداد فراہم نہیں کی گئی۔ دینا جرادات کے وکیل کا کہنا ہے کہ جرادات کے اہلخانہ بھی ان کی موکلہ کی بیماری سے پریشان ہیں۔

جرادت، جو ساڑھےچار ماہ قید کی سزا کاٹ رہی ہیں ہائیڈروسیفالس کا شکار ہیں اور انہیں ہر بار دماغمیں جمع ہونے والے سیال کو نکالنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ان کی ہمشیرہ اتحادجرادات نے پریس بیانات میں کہا کہ جب سے انہیں ہسپتال منتقلی کا علم ہوا ہے وہ سونہیں پائے ہیں۔ دینا کی صحت بگڑ گئی ہے، جیل انتظامیہ کی طبی غفلت کے نتیجے میں انکی حالت مزید خراب ہوگئی ہے۔

اتحاد نے کہا کہ میریبہن کی صحت حراست اور قید کے خوفناک حالات کو برداشت نہیں کر سکتی۔ قید صحت منداور تندرست لوگ بھی برداشت نہیں کرسکتے۔ دینا تو شدید بیمار ہے۔

جرادات کو صحت کیدیکھ بھال کی کمی اور دیمون جیل کے مشکل حالات کی وجہ سے گرفتاری کے بعد پیچیدگیوںکا سامنا کرنا پڑا اور اسے اسرائیلی "رامبام” ہسپتال منتقل کر دیا گیا،لیکن علاج مکمل ہونے سے پہلے ہی اسے دوبارہ واپس جیل بھیج دیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی