پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین (PFLP) کا ایک وفد روسی حکام سے بات چیت کے لیے ماسکو پہنچا ہے۔
فرنٹ کے سیاسی دفتر کے رکن احمد خریص نے قدس پریس کو بتایا کہ وفد کی قیادت PFLP کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمیل مظہر کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ روسی قیادت سے آئندہ جلدمذاکرات متوقع ہیں۔نیز یہ دورہ روسی وزارتِ خارجہ کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل، حماس کے ایک اعلیٰ وفد نے اسماعیل ہنیہ کی قیادت میں ستمبر کے وسط میں ماسکو کا دورہ کیا اور روسی حکام سے بات چیت کی تھی۔ اس دوران میں روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لیوروف سے بھی ملاقات کی گئی تھی۔