اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اسلامی جہاد کے سیکرٹریجنرل زیاد النخالہ کو فون کرکے انہیں اسلامی جہاد کے یوم تاسیس پرمبارکباد دی۔
ہنیہ کے دفتر کےایک بیان کے مطابق انہوں نے النخالہ کواسلامی جہاد تحریک کے یوم تاسیس پر مبارکبادپیش کی۔ انہوں نے کہ کہ یوم تاسیس جو جذبہ جہاد، مزاحمت، عزم اور جدوجہد کے جذبے،ثابت قدمی اور صیہونی دشمن کے ساتھ اس طویل جدوجہد کے متحد وژن کی تجدید ہے۔
فون کال کے دورانحماس ے سربراہ نے فتح، آزادی اورحق واپسی کے حصول تک ایک ہی راستے پر بھائی چارے،مکمل حمایت اور یکجہتی کے مفہوم پر عمل پیرا رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اسماعیل ھنیہ نےفلسطینی دھڑوں کے درمیان مفاہمت کے لیے الجزائر کی کوششوں کے علاوہ بیت المقدس،مسجد اقصیٰ، غرب اردن اور غزہ کی صورت حال کے بارے میں بھی اسلامی جہاد کے سیکرٹریجنرل سے بات کی۔