جمعه 15/نوامبر/2024

فول پروف سکیورٹی میں دسیوں یہودی شرپسندوں کا قبلہ اول پر دھاوا

منگل 11-اکتوبر-2022

 

گذشتہ روزدرجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کیفول پروف سکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

فلسطینی محکمہ اوقاف  اور عینی شاہدین کی طرف سے جاری بیانات میں کہاگیا ہےکہ گذشتہ روزاسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی آبادکاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت دیگرانتہا پسندوں نے  قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔انہوں نے وہاں پر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں اور فلسطینینمازیوں کو مشتعل کیا۔

یہودی آباد کاروں کے یہ دھاوے انتہا پسند گروپوں کی اپیلپر کیے گئے جنہوں نے یہودیوں کی  مذہبیرسومات  کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں جمع ہوکر تلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات کی ادائی کیں۔

مختصر لنک:

کاپی