اسرائیلی قابض فوج نے آج (بُدھ کی) صبح مغربی کنارے اور بیت المقدس میں دس فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
رام اللہ میں تین بچوں سمیت پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
جنین میں گزشتہ روز سے جاری پکڑ دھکڑ میں مزید تین گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔
الخلیل میں، قابض فوج کے دستوں نے آنسو گیس کے بے دریغ استعمال کیا۔ وہاں پرتشدد جھڑپوں کے دوران متعدد شہریوں کو سانس لینے میں شدید دشواری پیش آئی۔
اسی طرح کی جھڑپیں گزشتہ رات گئے باب الزاویہ کے علاقے کے قریب بھی ہوئیں، جہاں متعدد فلسطینیوں کو آنسو گیس کی شیلنگ کا سامنا کرنا پڑا۔
شہر میں ایک نوجوان کو حراست میں لیا گیا جب کہ اس کے بھائی کو بے دردی سے مارا پیٹا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
دریں اثناء اسرائیلی پولیس نے مسجدِ اقصیٰ کے دو محافظوں پر وحشیانہ تشدد کیا۔ بعد ازاں انہیں گرفتار کر کے لے گئے۔