چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض اسرائیل کی قیدی خلیل عودہ کی رہائی کے معاہدے کی خلاف ورزی

جمعہ 14-اکتوبر-2022

جمعرات کو اسرائیلیقابض عدالت نے فلسطینی قیدی خلیل عودہ کی قید میں اگلے نومبر کی چھ تاریخ تک توسیعکر دی۔

فلسطینی محکمہامور اسیران کے ترجمان حسن عبد ربہ کے مطابق "ریشون لیزیون میں قابض ریاست کیعدالت نے عودہ کی حراست میں توسیع کا فیصلہ کیا اور اس کی فائل اللد میں مرکزیعدالت کو منتقل کر دی۔

عبد ربہ نے مزیدکہا کہ قیدی عودہ کو اب بھی راملہ جیل کے کلینک میں رکھا گیا ہے اور اسے اعصاب،دماغ اور آنکھوں کے مسائل کے علاوہ پاؤں پر چلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

غرب اردنکےجنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے چالیس سالہ 40 سالہ عودہ نے تحریری معاہدےپر پہنچنے کے بعد 31 اگست کو اپنی انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتالشروع کی تھی۔ اس کی یہ ہڑتال دن جاری رہی۔

اکتوبر کے اوائل میں اسرائیلی جیل حکام اور عودہ کے درمیان طے پائے معاہدے کے تحتاس نے بھوک ہڑتال معطل کردی تھی۔ اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ اس کی انتظامی قیدمیں مزید توسیع نہیں کی جائے گی مگر قابض ریاست کی نام نہاد عدالت نے اس کی قیدمیں مزید توسیع کا فیصلہ کرکے اس کے ساتھ کیے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی