چهارشنبه 30/آوریل/2025

طبی امداد میں مصروف عملے پر حملہ، ڈاکٹر شہید

جمعہ 14-اکتوبر-2022

ایک فلسطینی ڈاکٹر آج صبح شدید زخمی حالت میں شہادت پا گئے۔ اسرائیلی قابض فوج نے صبح سویرے جنین پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران جنین ہسپتال میں گولی ماری تھی۔

فلسطینی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ جنین کے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر عبداللہ الاحمدکے سر میں گولی لگی اور ان کی حالت انتہائی  تشویشناک ہو گئی۔

بعد ازاں انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ہسپتال کے بیان کے مطابق شہید ڈاکٹر کے علاوہ دو دیگر طبی عملےکے ارکان زخمی ہوئےتھے۔ وہ ایک زخمی شہری کو طبی امداد پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور فوجیوں نے ایمبولینس گاڑیوں اور طبی عملے کی نقل و حرکت کو روک دیا۔ زخمیوں کے علاج میں مدد کی کوششوں کی بھی اجازت نہیں دی، الٹا ان پر فائرنگ کی۔

ڈاکٹر عبداللہ کی شہادت سے رواں سال کے آغاز سے تاحال مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں قابض فوج کے ہاتھوں شہادت پانے والے پرعزم فلسطینیوں کی تعداد 170 ہو گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی